*سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت آج ہونے والا اردو لیکچرار کا ٹیسٹ*
*6-6-2023۔*
1- " میرا چاند آگیا" اس جملے میں علم بیان کی کون سی قسم استعمال ہوئی ہے؟
*استعارہ*
2-تحلیل نفسی کا بنیاد گزار کون تھا؟
*فرائڈ*
3-کلام میں کسی لفظ کا ذکر کرکے اس کے مناسبت سے اس قبیل کے الفاظ کا مزید ذکر کرنا، اصطلاح میں کیا کہلاتا ہے؟
*مراۃ النظیر*
4-کس صنف میں ہر شعر مطلع ہوتا ہے؟
*مثنوی*
5- مثنوی " سیف الملوک و بدیع الجمال " کس کی مثنوی ہے؟
*غواصی*
6-کس ناول میں بیوہ عورتوں کی دوبارہ شادی پہ زور دیا گیا ہے؟
*ایامیٰ*
7-آغا حشر کاشمیری کو " شیکسپئیرِ ہند " کا لقب کس ڈرامے کی مقبولیت پہ ملا؟
*اسیر حرص*
8-فیض کے پہلے مجموعے " نقش فریادی " کا مقدمہ کس نے لکھا؟
*ن م راشد نے*
9- نظیر اکبر آبادی کے کلام کو کس نے سوقیانہ کہا؟
*مصطفٰی خان شیفتہ نے*
10- مثنوی سحرالبیان کے قصے کو نثر میں کس نے "نثر بے نظیر" کے نام سے پیش کیا؟
*میر بہادر علی حسینی*
11-غزل یا نظم کے ردیف و قافیہ کو کیا کہتے ہیں؟
*زمین*
12- آبِ حیات میں شاعری کے کتنے دور ہیں؟
*پانچ ادوار*
13- اخترحسین رائے پوری کس تنقیدی نظریے کے نقاد ہیں؟
*ترقی پسند*/ *مارکسی*
14-منٹو اور حسن عسکری نے مل کر لاہور سے کون سا رسالا جاری کیا تھا؟
*اردو ادب*
15-" اردو ادب کی تاریخ ابتداء تا 1957 "(1857) کس کی کتاب ہے؟
*تبسم کاشمیری*
16-آب حیات کا مآخذ محمود شیرانی کس تذکرے کو قرار دیتے ہیں؟
*مجموعہ نغز*
17- "اقبال کے صنائع بدائع" کس کی کتاب ہے؟
*نذیر احمد*
18-عصمت چغتائی کا کون سا خاکہ اردو ادب کے بہترین تذکروں میں شمار ہوتا ہے؟
*دوزخی*
19-میر تقی میر نے نکات الشعرا کس سن میں مکمل کی؟
*1751* ۔
20-ناوِل " بستی" کس کی تخلیق ہے؟
*انتظار حسین*
21-انارکلی کس کا معروف ڈراما ہے؟
*امتیاز علی تاج*
22-"دیوانِ غالب " غالب کی زندگی میں کتنی بار شائع ہوا؟
*پانچ بار*
23-مراۃ العروس کس سن میں شائع ہوا؟
*1869ء*
24- قراۃ العین حیدر کی تصنیف " کار جہاں دراز کس صنف سے تعلق رکھتا ہے؟
*خودنوشت*
25- کلیاتِ میر فورٹ ولیم کالج سے پہلی بار میر کی وفات کے کتنے عرصے بعد شائع ہوئی؟
*ایک سال بعد 1811 میں*
26-خلیق انجم نے سرسید کی کس معرکتہ الآرا کتاب کی تدوین متن کی؟
*آثارالصنادید*
27- غالب کو نجم الدولہ، دبیرالمک کا خطاب کس کتاب کے لکھنے پر ملا؟
*مہر نیم روز*
28-کلام میں باطنی کیفیات اور لطیف جذبات کو بیان کرنے کے لیے کون سی شعری اصطلاح ہے؟
*داخلیت*
29-اردو میں تقابلی تنقید کی بنیاد کس نے ڈالی؟
*شبلی نعمانی نے*
30-پریم چند کے افسانے " زیور کا ڈبّا " کا مرکزی کردار کون ہے؟
*چندرپرکاش*
31-کسی دوسری زبان کے لفظ کو ضروری تغیر کے ساتھ اردو میں اپنا لینا کیا کہلاتا ہے؟
*تارید*
32-جس فعل میں حال اور مستقبل دونوں زمانے پائی جائے، اسے کیا کہتے ہیں ؟
*فعل مضارع*
33-کتابی شکل میں شائع ہونے سے پہلے محمود نظامی کے سفرنامے " نظر نامے " کے دو ابواب کس رسالے میں شائع ہوئے تھے؟
*نئی تحریریں*
34-جس نثر میں وزن ہو مگر قافیہ نہ ہو، اسے کیا کہا جاتا ہے؟
*نثر مرجز*
35- "اقبال کے روپ میں غالب نے دوبارہ جنم لیا" کس کا قول ہے؟
*شیخ عبدالقادر*
36-کلام میں ظاہری حسن و جمال اور محبوب کے خدوخال کے بیان کرنے کے لیے، کون سی اصطلاح ہے؟
*خارجیت*
37-حاصل رباعی کون سا مصرع ہوتا ہے؟
*چوتھا مصرع*
38-تمہیدیہ قصیدے میں سب سے پہلے کون سا فنی عنصر لایا جاتا ہے؟
*تشبیب*
39- پیرِ کنعان کی ترکیب کا مفہوم کیا ہے؟
*حضرت یعقوب علیہ السلام*
40-ٹیپ کا شعر کسے کہتے ہیں؟
نظم کے ہر بند میں بار بار دہرایا *جانے والا شعر*
41-41: When did Pakistan become member of United Nation
*30th September 1947*
42: Which is the longer river in the world
*The Amazon river*
43: Which country is called the Land of Prophets?
*Palestine*
44: Which is the famous argaeological site in sindh?
*Mohen jo daro*
45: Who won the most Olympic gold medals in histor?
*Michael Phelps*
46: What is the smallest unit of life?
*Cell*
47: Which famous musician is known as the Shahenshah e Qawali in Pakistan?
*Nusrat Fayeh Ali Khan*
48: Which country is the largest by area in Africa?
*Algeria*
49: Which country won the most FIFA world cup titles?
*Brazil*
50: Which country is home to the tallest mountain in the world?
*Nepal*

0 Comments