Karachi (May 16, 2023) Minister of Education and Culture Sindh Syed Sardar Ali Shah met Amir Hamza, a student from Kemari District Karachi. 13-year-old Amir Hamza recently represented Pakistan in the World Scholar Cup Competition held in Baku, Azerbaijan. Aamir Hamza won 13 medals including 7 gold and 6 silver. While he has also won medals in other international competitions. Provincial Minister Syed Sardar Shah praised Ameer Hamza for achieving success in the World Scholar Cup competition while encouraging him. "You are proud of our province and country, want to guide other students as well". Education Minister Syed Sardar Shah's dialogue with Ameer Hamza "Work with us as an ambassador to highlight the importance of education in Sindh".
کراچی (16 مئی 2023) وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار علی شاہ سے ضلع کیماڑی کراچی تعلق رکنے والے طالب علم امیر حمزہ کی ملاقات
13 سالہ امیر حمزہ نے حال ہی میں آذربائیجان کے شہر باکو میں منعقدہ عالمی اسکالر کپ کمپیٹیشن میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
امیر حمزہ نے 13 تمغے جیتے جن میں 7 گولڈ اور 6 سلور شامل ہیں۔ جبکہ بین الاقوامی سطح پر دیگر مختلف مقابلوں تمغے بھی جیتے چکے ہیں۔
صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے امیر حمزہ کو ورلڈ اسکالر کپ کمپیٹیشن میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ داد دی۔
“آپ ہمارے صوبے اور ملک کا فخر ہیں، چاہتے ہیں دیگر طالب علموں کی بھی رہنمائی کریں”۔ وزیر تعلیم سید سردار شاہ کا امیر حمزہ سے مکالمہ
“سندھ میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے سفیر کی حیثیت سے ہمارے ساتھ کام کریں”۔ وزیر تعلیم سندھ
سید سردار شاہ نے امیر حمزہ سے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ان کو مزید آگے بڑھنے اور کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جاۓ گا۔

0 Comments